نئی دہلی،19اپریل(ایجنسی) مارکیٹ میں برانڈ کی تشہیر کے کئی متنازعہ معاملات میں کچھ قدآور شخصیات کی تنقید کے درمیان مرکزی کنزیومر پروٹیکشن کونسل Central Consumer Protection Council (CCPC) نے بدھ کو کہا کہ 'گمراہ کن اشتہارات' کے معاملے میں ان سے منسلک نامی شخصیات کو بھی
جوابدہ بنایا جانا چاہئے.
صارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان نے (CCPC) کے اجلاس کے بعد کہا، 'کونسل کا نظریہ ہے کہ گمراہ کن اشتہارات کے لئے ان سے منسلک نامی شخصیات کو جوابدہ بنایا جانا چاہئے.' پاسوان (CCPC) کے صدر بھی ہیں.